رضاکارانہ وطن واپسی کے پروگرام کے تحت پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ 14ہزار339 رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو افغانستان بھیجا گیا، ترجمان یو این ایچ سی آر

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ (یو این ایچ سی آر) کے زیراہتمام رضاکارانہ وطن واپسی کے پروگرام کے تحت پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ 14ہزار339 رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو افغانستان بھیجا گیا۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان آصف شہزاد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سال جنوری سے 8 ستمبر تک تقریباً ایک لاکھ 14ہزار339 …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ (یو این ایچ سی آر) کے زیراہتمام رضاکارانہ وطن واپسی کے پروگرام کے تحت پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ 14ہزار339 رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو افغانستان بھیجا گیا۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان آصف شہزاد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سال جنوری سے 8 ستمبر تک تقریباً ایک لاکھ 14ہزار339 رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو افغانستان بھیجا گیا ہے ، موسم کی بہتری اور فی کس کیش گرانٹ 200 سے 400 ڈالر کے بڑھنے سے واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن میں خیبر پختونخوا سے 91225 افغان پناہ گزینوں، بلوچستان سے 5729، سندھ سے 1492، پنجاب سے 14012، اسلام آباد سے 1716 اور آزاد کشمیر سے 165 افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یومیہ تین تا چار ہزار افغان کوئٹہ اور پشاور کے مراکز سے واپس جا رہے ہیں۔

Leave a Reply