اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائمز کے تدارک ایکٹ کے تحت ایک تحقیقاتی ادارہ مامور کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں متعدد دیگر ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی گئی جن میں گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کے حصول، بنجر زمین چلاس …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائمز کے تدارک ایکٹ کے تحت ایک تحقیقاتی ادارہ مامور کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں متعدد دیگر ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی گئی جن میں گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کے حصول، بنجر زمین چلاس کے معاوضہ کے نرخوں اور دفاع کے شعبے میں معاون سرگرمیوں کے بارے میں انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کی منظوری شامل تھے۔ کابینہ نے بینکاری اور مالیات کے شعبہ میں مہارت اور علم کے تبادلے میں عمومی تعاون کے بارے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور اردن کے مرکزی بینک کے درمیان ایم او یو کی توسیع کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں دوہرے ٹیکس سے گریز اور ٹیکس امور میں باہمی انتظامی معاونت کے بارے میں سارک لمیٹڈ کثیر الجہتی معاہدے میں ترمیم کیلئے پروٹوکول پر د ستخط جبکہ کسٹمز ٹریڈ ڈیٹا سٹیٹسٹکس کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت کیلئے بیلاروس کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔







