وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اراکین قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کیلئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے، اپوزیشن کی غیر سنجیدگی، تاخیری حربوں اور سیاسی چالوں کی وجہ سے پانچ ماہ بھی ٹی او آرز کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملہ پر وزیراعظم کو لانا چاہتی …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کیلئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے، اپوزیشن کی غیر سنجیدگی، تاخیری حربوں اور سیاسی چالوں کی وجہ سے پانچ ماہ بھی ٹی او آرز کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملہ پر وزیراعظم کو لانا چاہتی ہے لیکن تحقیقات کا دائرہ اس لئے وسیع نہیں کرنا چاہتی کہ ان کے نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہیں، اپوزیشن جماعتیں جان بوجھ کر ایسے قوانین بنانا چاہتی ہے جو آئین اور الیکشن رولز کے منافی ہیں، عمران خان بتائیں کہ 70 سوالوں سے 4 سوالوں پر کس طرح آ گئے ہیں، کیا ان کو 66 سوالوں کا جواب مل گیا ہے یا ہمیشہ کی طرح دوغلی سیاسی کر رہے ہیں، رائے ونڈ پر چڑھائی کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں اگر اس دوران کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، جس پارٹی کے کارکن اپنی پارٹی کی خواتین کی عزت و توقیر کا خیال نہیں رکھ سکتے وہ کس طرح دوسری خواتین کا خیال کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اراکین قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے جمعہ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply