لاہور۔9 ستمبر(اے پی پی )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرﺅف عالم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرنیچر انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پاکستان میں فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے کے سلسلے میں اس سیکٹر پر بھرپور توجہ دے،فرنیچر کی صنعت میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اور اس پرتوجہ دینے سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ …
ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم اور پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف کی اے پی پی سے گفتگو
مزید خبریں
لاہور۔9 ستمبر(اے پی پی )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرﺅف عالم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرنیچر انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پاکستان میں فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے کے سلسلے میں اس سیکٹر پر بھرپور توجہ دے،فرنیچر کی صنعت میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اور اس پرتوجہ دینے سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ اس شعبہ سے منسلک لاکھوں افراد کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت میں ترقی سے نہ صرف غربت کا خاتمہ ہو گا بلکہ ملک میں خوشحالی آئے گی‘ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ جمعہ کے روز ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فرنیچر کی صنعت میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اور اس پرتوجہ دینے سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ اس شعبہ سے منسلک لاکھوں افراد کا معیار زندگی بلند ہو گا۔








