آسٹریلیا کی ہائی کمشنر کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کے نام تہنیتی پیغام

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں متعین آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان کے عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں بڑی عید کے موقع پر پاکستان، آسٹریلیا اور پوری دنیا میں عیدالاضحی منانے والے ہر شخص کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی قربانی …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں متعین آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان کے عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں بڑی عید کے موقع پر پاکستان، آسٹریلیا اور پوری دنیا میں عیدالاضحی منانے والے ہر شخص کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی قربانی کے آفاقی جذبے اور غریبوں کی مدد کرنے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت ، فراخدلی اورہمدردی کی اس اقدار پر پوری دنیا کی مسلم برادری بشمول آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی برادری برسوں سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں اس وقت40 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور تقریباً 16 ہزار سے زائد طالب علم آسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی آسٹریلیا کی خوشحالی اور کثیرالثقافت کامیاب معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے عوام کے یہ روابط دونوں ممالک کے اس ورثہ کے تبادلہ کےلئے معاون ہیں جس میں پاکستان اور آسٹریلیا آپس میں بندھے ہوئے ہیں۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے اردو زبان میں آپ سب کو بہت بہت عید مبارک کے الفاظ بھی ادا کئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply