اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ‘مغربی روٹ پر رواں سال دسمبر تک کام مکمل کر لیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے اعلی حکام کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ واحد منصوبہ ہے جس سے تمام صوبے با لخصوص بلوچستان‘خیبر پختونخواہاور فاٹا مکمل استفادہ حاصل کرسکے گا ۔منصوبہ بندی کمیشن آف پاکستان …
سی پیک کے مغربی روٹ پر کام رواں سال دسمبر تک کام مکمل کر لیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ‘مغربی روٹ پر رواں سال دسمبر تک کام مکمل کر لیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے اعلی حکام کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ واحد منصوبہ ہے جس سے تمام صوبے با لخصوص بلوچستان‘خیبر پختونخواہاور فاٹا مکمل استفادہ حاصل کرسکے گا ۔منصوبہ بندی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خنجراب سے رائے کوٹ کے درمیان 335کلومیٹر روڈ پر کام تیز سے جاری ہے ‘270کلومیٹر روڈ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔برہان حویلیاں ایکسپر یس وے ‘280کلو میٹر لمبی برہان ڈیرہ اسماعیل خان روڈ ‘124کلومیٹر ڈی آئی خان‘مغل کوٹ روڈ ‘81کلومیٹر ژوب ‘مغل کوٹ روڈ ‘454کولمیٹر خوشاب ‘سریاب روڈ اور 193کلومیٹر خوشاب‘گوادر روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال میں اس منصوبے کے لئے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں ۔سی پیک منصوبے میں پاور سٹیشنز اور انڈسٹریل زون کا قیام شامل ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے اس ویژن کے ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے کی عکاسی کرتا ہے ۔







