اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی اورعوام کے رابطے موثر بنانے کے لئے براڈ بینڈ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے بلوچستان میں شروع کیے گئے براڈ بینڈ منصوبے سے بلوچستان کے شہریوں …
بلوچستان کی پائیدار ترقی اورعوام کے رابطے موثر بنانے کے لئے براڈ بینڈ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی اورعوام کے رابطے موثر بنانے کے لئے براڈ بینڈ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے بلوچستان میں شروع کیے گئے براڈ بینڈ منصوبے سے بلوچستان کے شہریوں کو تھری جی موبائل اور تیز رفتار انٹر نیٹ کی سہولت میسر آئے گی ‘موجودہ حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں عوامی رابطے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خضدار کی 3لاکھ 2048اور چاغی کی 1لاکھ 47ہزار 57لوگوں پر مشتمل آبادی پائیدار ترقی کے ان منصوبوں سے استفادہ حاصل کر سکے گی ‘اس منصوبے کے لئے 116نئے بی ٹی ایس ٹاورز بھی نصب کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے جہاں بلوچستان میں رہنے والوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی وہیں روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی سینٹرز کا قیام ملک کے طول و عرض میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایف نے حال ہی میں یوفون کے ساتھ 3.72بلین کے معاہدے کیے ہیں جس میں خضدار اور چاغی میں براڈ بینڈ انٹر نیٹ اور تھری جی سروسز فراہم کرنا شامل ہے ۔








