وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نمازعید الا ضحی جاتی عمراءرائے ونڈ میں ادا کی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پر ویز رشید،ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر ، سلمان شہباز ، حسین نواز ، سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی شریک تھے

لاہور۔13 ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے منگل کو عید الا ضحی کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی عمراءرائے ونڈ میں ادا کی ۔ انکے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر ویز رشید،ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ، وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز ،داماد کیپٹن (ر) صفدر ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری نصیر احمد بھٹہ، ارکان اسمبلی اورپارٹی کارکنوں نے …

لاہور۔13 ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے منگل کو عید الا ضحی کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی عمراءرائے ونڈ میں ادا کی ۔ انکے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر ویز رشید،ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ، وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز ،داماد کیپٹن (ر) صفدر ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری نصیر احمد بھٹہ، ارکان اسمبلی اورپارٹی کارکنوں نے نماز عید ادا کی۔ نمازعید کے بعد وزیر اعظم پارٹی کارکنوں میں گھل مل گئے اور ہر ایک کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل اور کارکنوں کی دعاﺅں سے صحت یاب ہوا ہوں اسکے لئے میں پارٹی کارکنوں کا ممنون ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر پاکستان کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں ملکی ترقی و خوشحالی کے بروئے کار لائیں گے۔وزیر اعظم سے عید ملنے کے لئے آئے ہوئے پارٹی ورکرز کی مشروبات اورچائے مٹھائی سے تواضح کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply