اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ عید الاضحی1437 ہجری کے پُرمسرت موقع پر اہلیانِ وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیںکہ رب العزّت ہم سب کو جذبہ ابراہیمی سے بھرپور عید منانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت بخشے(آمین)۔ …
صدر مملکت ممنون حسین کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ عید الاضحی1437 ہجری کے پُرمسرت موقع پر اہلیانِ وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیںکہ رب العزّت ہم سب کو جذبہ ابراہیمی سے بھرپور عید منانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت بخشے(آمین)۔ صدرمملکت نے کہا کہعید الاضحی ہماراایک اہم تہوار ہے اوریہ اس لازوال قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی نظیرعالم انسانیت میں نہیں ملتی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت واضح کرتی ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کی رضاکا حصول ہی مومن کا اصل مقصدِ حیات ہے۔ اس کے ساتھ ساتھحج“ادا کرنے کا انعام یہ عید ہمارے لیے اسلام کا ایک اہم رکن”بھی ہے۔ حج مبارک کی سعی و مناجات اور عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی یہ حقیقت واضح کرتی ہے کہ اسلامی شعائررنگ و نسل اور قومیت کے امتیاز سے قطع نظر ملتِ اسلامیہ کی وحدت کو یقینی بنانے کا ذریعہ ہیں ۔ہمیں دینِ مبین کی ہمہ گیر تعلیمات کی روشنی میں اپنی حقیقی اقدار اور سچی روایات کوفروغ دینے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہعید کے اس پُرمسرّت موقع پر ہمیں دہشت گردی سے متاثرہونے والے اپنے بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے اور اس مشکل وقت میں ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔








