اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے وحشیانہ طاقت …
پاکستان کا اقوام متحدہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی درخواست کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے وحشیانہ طاقت کے استعمال کے معاملے کو اٹھانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 33 ویں اجلاس سے اپنے اختتامی خطاب میں اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس معاملے پر ہم ہائی کمشنر کی پوزیشن کی حمایت کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی ایک ٹیم کو بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنا چاہئے اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرنی چاہئے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اب تک 90 سے زائد شہری شہید اور 8 سے زائد شہری شہید اور 9 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ان میں کئی پیلٹ گن کے استعمال سے شدید زخمی ہیں۔








