جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری رکھے ہوئے ہے،چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، ایک طرف عالمی برادری اوراقوام متحدہ جمہوریت کا عالمی دن منا رہے ہیں تو دوسری جانب نام نہاد سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت مقبوضہ …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، ایک طرف عالمی برادری اوراقوام متحدہ جمہوریت کا عالمی دن منا رہے ہیں تو دوسری جانب نام نہاد سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین تشدد کا ارتکاب کر رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین تشدد کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آ رہا اور مظلوم کشمیری عوام کو چھرے والی بندوقوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف حالیہ تشدد کی لہر میں 90 سے زائد کشمیریوں کو شہیدکردیا گیا ہے اور 500 سے زائدکی آنکھیں شدید متاثر ہوئی ہیں جن میں سے بیشتر کو زندگی بھر کی نابینی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا تمام مظالم اور بدترین تشدد اُس اقوام عالم اور بین الاقوامی برادری کےلئے سوالیہ نشان ہیں جو آج پوری دُنیا میں یوم جمہوریت منارہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply