صدرآزاد جموں و کشمیر مسعود خان سے پگواش کانفرنسز برائے سائنس و عالمی امور کے سیکرٹری جنرل پروفیسر پاﺅلوکوٹا ریموسینو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان سے پگواش کانفرنسز برائے سائنس و عالمی امور کے سیکرٹری جنرل پروفیسر پاﺅلوکوٹا ریموسینو نے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی صورتحال و جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسعود خان نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان سے پگواش کانفرنسز برائے سائنس و عالمی امور کے سیکرٹری جنرل پروفیسر پاﺅلوکوٹا ریموسینو نے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی صورتحال و جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسعود خان نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور اس معاملہ میں عالمی برداری کی بے حسی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، انہیں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے روکا نہیں جا سکتا۔ وہ اپنے مقصد کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، موجودہ صورتحال میں خاموشی بے حسی کے مترادف ہے۔اس موقع پر پروفیسر پاﺅلوکوٹا ریموسینو نے تمام مسائل کے حل کے لئے مزاکرات کے فروغ کے لئے بھارت، پاکستان اورلائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیریوں کے مابین رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply