آزادکشمیر میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور دھاندلی زدہ انتخابات کی حیثیت لوکل باڈیز الیکشن سے زیادہ نہیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر

مظفر آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے آزادکشمیر میں پاکستان کی جانب سے سیاسی قیادت کو مسلط نہیں کیا جاتا بلکہ عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آزادکشمیر سے متعلق بیان لغو اور بے بنیاد ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور دھاندلی زدہ انتخابات کی حیثیت لوکل باڈیز …

مظفر آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے آزادکشمیر میں پاکستان کی جانب سے سیاسی قیادت کو مسلط نہیں کیا جاتا بلکہ عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آزادکشمیر سے متعلق بیان لغو اور بے بنیاد ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور دھاندلی زدہ انتخابات کی حیثیت لوکل باڈیز الیکشن سے زیادہ نہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1957 کی قرار داد نے بھارتی اسمبلی کی جانب سے عوامی خواہشات کے برعکس جبری طور پر بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت منفی پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیر میں بھارتی افواج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹا رہا ہے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے آزادکشمیر کے دورے سے مظفرآباد سے لیکر سرینگر تک مثبت اثرات مرتب ہونگے ،مودی جبر اور طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ میاں نواز شریف از خود چل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے مظفرآباد تشریف لارہے ہیں ،

مزید خبریں

Leave a Reply