پیرس ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) فرانس نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے باہمی فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں شاندار معاشی کامیابیاں حاصل کیں جن میں میکرو اقتصادی استحکام، مالیاتی ڈسپلن، مربوط شرح نمو اور سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ کارکردگی شامل ہے۔ پاکستان موجودہ اصلاحات کے تسلسل کے …
فرانس کا پاکستان کے ساتھ تجارتی،معاشی تعلقات مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے کیلئے دلچسپی کا اظہار،پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں شاندار معاشی کامیابیاں حاصل کیں،فرانسیسی وزیر خزانہ کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
پیرس ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) فرانس نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے باہمی فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں شاندار معاشی کامیابیاں حاصل کیں جن میں میکرو اقتصادی استحکام، مالیاتی ڈسپلن، مربوط شرح نمو اور سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ کارکردگی شامل ہے۔ پاکستان موجودہ اصلاحات کے تسلسل کے ساتھ آنے والے سالوں میں زیادہ شرح نمو برقرار رکھ سکتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں بھی قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فرانسیسی وزیر خزانہ مائیکل سپن نے جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ پیرس میں ملاقات کے دوران کیا اور پاکستان کی معاشی ترقی پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فرانسیسی وزیر خزانہ کو معاشی استحکام کیلئے متعدد جراتمندانہ ڈھانچہ جاتی معاشی اور مالیاتی اصلاحات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ معاشی استحکام کی دنیا کے معروف مالیاتی اداروں اور اقتصادی ماہرین نے تعریف کی ہے، جو پاکستان کو آنے والے عشروں میں دنیا کے بہترین 20 معاشی طور مستحکم ممالک میں شمار کر رہے ہیں۔








