وزیر اعظم محمد نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے (کل) اقوام متحدہ کےلئے روانہ ہوں گے وزیراعظم 19 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دفتر خارجہ وزیراعظم محمد نواز شریف بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیں گے کہ وہ …
وزیر اعظم محمد نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے (کل) اقوام متحدہ کےلئے روانہ ہوں گے

مزید خبریں
وزیر اعظم محمد نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے (کل) اقوام متحدہ کےلئے روانہ ہوں گے
وزیراعظم 19 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دفتر خارجہ
وزیراعظم محمد نواز شریف بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا اپنا وعدہ پورا کریں
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے (کل) ہفتہ کو اقوام متحدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف 19 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔ وہ 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امن و سلامتی اور ترقی سے لے کر اہم بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے موقف‘ کردار اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت کے وژن اور ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں حکومتی اور ریاستی سربراہان کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔








