اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، کشمیر ی عوام کی تحریک آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا وزیراعظم محمد نواز شریف کی نیویارک روانگی سے قبل کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو مظفرآباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی نیویارک روانگی سے قبل کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، کشمیر ی عوام کی تحریک آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا
وزیراعظم محمد نواز شریف کی نیویارک روانگی سے قبل کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو
مظفرآباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، کشمیر ی عوام کی تحریک آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات میں کہی۔ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے نیویارک روانگی سے قبل حریت رہنماﺅں کے ساتھ مشاورت کیلئے یہ ملاقات کی۔ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتہ کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا آزادی کا جذبہ ان کے ذہن اور دل میں جاگزیں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مختلف فورموں پر مسئلہ کشمیر کی بھرپور وکالت کی اور اسے اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے مختلف مواقع پر اپنی تقاریر اور دنیا کے رہنماﺅں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کشمیری عوام کے حقیقی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران ایک بار پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب اور عالمی رہنماﺅں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔








