عمران خان خود امریکہ سفر نہیں کر سکتے‘ اگر وہ جاتے بھی ہیں تو کس منہ سے امریکیوں سے بات کریں گے کیونکہ ان کا نام آف شور میں ظاہر ہوا ہے، امریکی عدالتوں نے عمران خان کو ان کے گناہ کبیرہ پر طلب کیا ہوا ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

مزید خبریں
عمران خان خود امریکہ سفر نہیں کر سکتے‘ اگر وہ جاتے بھی ہیں تو کس منہ سے امریکیوں سے بات کریں گے کیونکہ ان کا نام آف شور میں ظاہر ہوا ہے، امریکی عدالتوں نے عمران خان کو ان کے گناہ کبیرہ پر طلب کیا ہوا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان خود امریکہ سفر نہیں کر سکتے‘ اگر وہ جاتے بھی ہیں تو کس منہ سے امریکیوں سے بات کریں گے کیونکہ ان کا نام آف شور میں ظاہر ہوا ہے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی عدالتوں نے عمران خان کو ان کے گناہ کبیرہ پر طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ملک کی کیا خدمت کریں گے اور عام پاکستانی بھی عمران خان کی وجہ سے منفی‘ بے کردار اور مضحکہ خیز تصور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے شرمناک عمل بیرونی دنیا خصوصاً امریکہ جیسے ملک میں قابل قبول نہیں۔








