فرانس سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک اے رالٹ سے گفتگو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام، لوگوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچانے اور انہیں بصارت (نظر) سے محروم کرنے کے واقعات سے آگاہ کیا اسلام آباد ۔ …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک اے رالٹ سے گفتگو

مزید خبریں
فرانس سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک اے رالٹ سے گفتگو
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام، لوگوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچانے اور انہیں بصارت (نظر) سے محروم کرنے کے واقعات سے آگاہ کیا
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک اے رالٹ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام، لوگوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچانے اور انہیں بصارت (نظر) سے محروم کرنے کے واقعات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔ انہوں نے پیرس اورنائٹس میں دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔








