وزیر اعظم محمد نواز شریف سال کے انتہائی اہم غیر ملکی دورے پر ہفتہ کی صبح نیو یارک روانہ ،

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سال کے انتہائی اہم غیر ملکی دورے پر ہفتہ کی صبح نیو یارک روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ریں اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اپنے تیسرے دور اقتدار میں وزیر اعظم 193 رکنی عالمی فورم سے چوتھا خطاب کریں گے، توقع ہے کہ وزیر اعظم 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سال کے انتہائی اہم غیر ملکی دورے پر ہفتہ کی صبح نیو یارک روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ریں اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اپنے تیسرے دور اقتدار میں وزیر اعظم 193 رکنی عالمی فورم سے چوتھا خطاب کریں گے، توقع ہے کہ وزیر اعظم 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے جس میں وہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کرینگے اور ان کے خطاب میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی خصوصی روشنی ڈالی جائے گی۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق دورہ نیو یارک میں وزیر اعظم کا شیڈول انتہائی مصروف ہو گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت کئی عالمی رہنماوں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کرینگے۔ دورہ نیو یارک میں وزیر اعظم کے ہمراہ امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیر اور دیگر اعلی حکام بھی ہونگے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے فورم پر مہاجرین کے عالمی بحران کے حوالے سے پالیسی بیان بھی دینگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply