ننکانہ صاحب/اسلام آباد۔17 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت خطے میں تیزترین ترقی کر رہی ہے اور اس کا اعتراف دنیا کے مایہ ناز معاشی ادارے اور جریدے کر رہے ہیںانہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے چرونڈمیں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے …
پاکستان کی معیشت خطے میں تیزترین ترقی کر رہی ہے، 2018ءسے قبل پاکستان کو توانائی کے لحاظ سے خود کفیل ملک بنادیا جائے گا، وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر

مزید خبریں
ننکانہ صاحب/اسلام آباد۔17 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت خطے میں تیزترین ترقی کر رہی ہے اور اس کا اعتراف دنیا کے مایہ ناز معاشی ادارے اور جریدے کر رہے ہیںانہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے چرونڈمیں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کے تمام شعبے یکسوئی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے بعض شعبے بھارت اور چین کی معیشت سے بھی زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جس میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سرفہرست ہے۔








