کراچی/اسلام آباد۔ 17 ستمبر (اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے دور حاضر کے تقاضوں اور نظریہ پاکستان کی روح کے مطابق تعلیمی نصاب میں بہت جلد تبدیلی کی جائے گی جس کےلئے بڑی تندہی سے کام جاری ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات ادیبوں، دانشوروں ،شاعروں اور ماہرین تعلیم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے …
، صدر مملکت ممنون حسین کی ادیبوں، دانشوروں ،شاعروں اور ماہرین تعلیم کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی/اسلام آباد۔ 17 ستمبر (اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے دور حاضر کے تقاضوں اور نظریہ پاکستان کی روح کے مطابق تعلیمی نصاب میں بہت جلد تبدیلی کی جائے گی جس کےلئے بڑی تندہی سے کام جاری ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات ادیبوں، دانشوروں ،شاعروں اور ماہرین تعلیم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ہفتے کو اسٹیٹ گیسٹ ہاو س کراچی میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ اہل فکر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی عمل کو زیادہ سے زیادہ مفید اور بامعنی بنانے کے لیے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کریں تاکہ ہمارے نوجوان بامقصد تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت اسی حکمت عمل کے پیش نظر فروغ تعلیم کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے








