لاہور۔19ستمبر(اے پی پی ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ لاہو راور کراچی کے شہریوں نے عمران خان کی تحریک احتساب کو مسترد کر دیا ہے ،وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب کسی کو بھی بڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ عمران خان نے لاہور کے شہریوں کو رنگ باز کہہ کر ان کی توہین کی ہے ، عمران خان اپنی ناکامی …
ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر(اے پی پی ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ لاہو راور کراچی کے شہریوں نے عمران خان کی تحریک احتساب کو مسترد کر دیا ہے ،وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب کسی کو بھی بڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ عمران خان نے لاہور کے شہریوں کو رنگ باز کہہ کر ان کی توہین کی ہے ، عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کیلئے رائیونڈ مارچ کر رہے ہیں‘تنبیہ کر رہا ہوں کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کو سیاست کی حدودوقیود سے باہر نکلنے پر مجبور نہ کریں‘ عمران خان 25 ستمبر تک جگہ اور روٹ کا واضح اعلان کریں ، وہ پیر کو لاہور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ جانے کی وجہ محمد نوازشریف کی رہائش گاہ ہے ، کیا قانون اور اخلاق اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ کسی کے گھر جا کر چڑھائی کریں ؟،عمران خان تمام اخلاقی اور سیاسی حدودوقیود پار کرنے سے گریز کریں ،عمران خان کو ڈیڈ لائن دیتا ہوں کہ 25تاریخ تک جگہ اور روٹ کا واضح اعلان کریں








