اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں کہیں کہیں ہلکی ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرماور خشک رہاسب سے زیادہ درجہ …
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں کہیں کہیں ہلکی ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرماور خشک رہاسب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کی تیز بارش کاامکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم بدستورگرم اور خشک رہے گا۔








