راولپنڈی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز گاٹوٹ نورمنٹو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے جو کہ انڈونیشیا کے سرکاری دورہ پر ہیں، منگل کو انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز گاٹوٹ نورمنٹو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز گاٹوٹ نورمنٹو سے ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز گاٹوٹ نورمنٹو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے جو کہ انڈونیشیا کے سرکاری دورہ پر ہیں، منگل کو انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز گاٹوٹ نورمنٹو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات ، باہمی تعاون، جیو سٹرٹیجک صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ فریقین نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے سے اتفاق کیا۔ انڈونیشیئن چیف آف ڈیفنس فورسز نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے قبل ازیں انڈونیشیا کے سیاسی، قانونی اور سکیورٹی امور کے رابطہ وزیر جنرل (ر) ورینٹو سے بھی ملاقات کی۔ جنرل راشد محمود جب انڈونیشیئن فوج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔








