29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںچارسدہ یونیورسٹی آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

چارسدہ یونیورسٹی آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

- Advertisement -
چارسدہ یونیورسٹی آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
پاک آرمی کے جوانوں نے باچا خان یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے،علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 20 جنوری (اے پی پی) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے ارد گرد تعینات پاک آرمی کے خصوصی مہارت کے حامل دستے نے کیمپس کے 2 بلاکس پر قابض چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی بلاک کے اندر سے فائرنگ کرنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر دو عمارت کی چھت پر مارے گئے۔ آپریشن ابھی جاری ہے۔ قبل ازیں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق پاک آرمی کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں