اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت وزارت پارلیمانی امور میں جمعرات کوشکایات سیل کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری پارلیمانی امور اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ عوامی شکایات کے حل سے متعلق وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر سے موصول 53 ہزار میں سے …
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت شکایات سیل کا اجلاس، عوامی شکایات کے حل سے متعلق وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت وزارت پارلیمانی امور میں جمعرات کوشکایات سیل کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری پارلیمانی امور اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ عوامی شکایات کے حل سے متعلق وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر سے موصول 53 ہزار میں سے 41 ہزار شکایات حل کر دی گئی ہیں۔11ہزار شکایات کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے، جلد حل کر لیا جائیگا۔ بابر اعوان نے عوامی مسائل کے حل کے لئے وزارت کے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی شکایات کے حل کیلئے 3 سالہ جامع روڈ میپ بھی تیار کیا گیا۔ بابر اعوان خود گلگت اور فاٹا سمیت تمام صوبائی ہیڈکواٹرز کا دورہ کریں گے۔ شکایات کے حل میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر وزارت ٹاپ 3 میں شامل ہو چکی ہے۔









