وطن کی مٹی سے عشق ہے، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی ساری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، ان کا پورا خاندان پاکستان کے ساتھ دل و جان سے وابستہ ہے اور انہیں فخر ہے کہ میں اس مٹی سے اٹھا ہوں اور ایک دن اسی مٹی میں …
وطن کی مٹی سے عشق ہے، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم

مزید خبریں
وطن کی مٹی سے عشق ہے، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی ساری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، ان کا پورا خاندان پاکستان کے ساتھ دل و جان سے وابستہ ہے اور انہیں فخر ہے کہ میں اس مٹی سے اٹھا ہوں اور ایک دن اسی مٹی میں واپس چلا جاﺅں گا۔ جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وطن کی مٹی سے مجھے عشق ہے اور کیوں نہ ہو اول و آخر پاکستانی ہونے کے ناطے میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی اس خاردار وادی میں قدم رکھے ہوئے انہیں 30 برس سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے، ان تین دہائیوں میں، انہوں نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے لیکن ان سب میں سب سے زیادہ تکلیف دہ وقت وہ تھا جب انہیں جلا وطن کر کے پاکستان سے دور رہنے پر مجبور کیا گیا۔








