بحرین میں منعقدہ پاک۔بحرین بزنس کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین کی شرکت‘جاوید ملک

بحرین ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی کاوشوں سے منعقدہ پاک۔بحرین بزنس کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے عالمی سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنا تھی۔ کانفرنس میں بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور دیگر خلیجی ممالک کے بڑے کاروباری اداروں کے شاہی …

بحرین ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی کاوشوں سے منعقدہ پاک۔بحرین بزنس کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے عالمی سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنا تھی۔ کانفرنس میں بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور دیگر خلیجی ممالک کے بڑے کاروباری اداروں کے شاہی خاندان، چیئرمین‘ سی ای اوز اور منیجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کی مشترکہ صدارت وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور بحرین کے وزیر تجارت نے کی جبکہ کانفرنس میں ایف پی سی سی آئی اور بحرین چیمبر آف کامرس کے صدور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید ملک نے پاکستان میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی اور کانفرنس کی صدارت کرنے پر خرم دستگیر خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔بحرین اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے وہ وزیر تجارت کی رہنمائی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی اقتصادی سفارتکاری کی پالیسی کے تحت ہم نے بحرین میں پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply