اپنے خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا،کبھی خوفزدہ ہو کر سیاست نہیں کی،وزیراعظم محمد نواز شریف

اپنے خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا،کبھی خوفزدہ ہو کر سیاست نہیں کی،وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں، انہوں نے کبھی خوفزدہ ہو کر سیاست نہیں کی۔ جمعہ کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ زندگی میں اپنے …

اپنے خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا،کبھی خوفزدہ ہو کر سیاست نہیں کی،وزیراعظم محمد نواز شریف
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں، انہوں نے کبھی خوفزدہ ہو کر سیاست نہیں کی۔ جمعہ کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ زندگی میں اپنے خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے اور خدا پر ان کا یہی غیر متزلزل ایمان ہے جس کی بدولت انہیں پاکستانی قوم کی تیسری مرتبہ خدمت کا موقع ملا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پاکستان کے باشعور عوام نے منتخب کیا ہے اور میں اﷲ کے بعد صرف اور صرف پاکستان کے عوام کو جوابدہ ہوں۔

Leave a Reply