پیمرا نے بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم سسٹم کے خلاف کارروائی کیلئے مدد طلب کرلی

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک میں فروخت ہونے والی غیر قانونی بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سسٹم کے خلاف کارروائی کیلئے وفاقی و صوبائی اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں، سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی ہے۔ پیمرا نے کسٹمز انٹیلی جنس، آئی جی پولیس، وزراءاعلیٰ اور پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک میں فروخت ہونے والی غیر قانونی بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سسٹم کے خلاف کارروائی کیلئے وفاقی و صوبائی اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں، سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی ہے۔ پیمرا نے کسٹمز انٹیلی جنس، آئی جی پولیس، وزراءاعلیٰ اور پی ٹی اے سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں بھارتی ڈی ٹی ایچ کے غیر قانونی کاروبار کے کھوج کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے ان اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں بھارتی ڈی ٹی ایچ سسٹم کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی ہے جس کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت نہ صرف قومی اقدا رکے خلاف ہے بلکہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف

مزید خبریں

Leave a Reply