مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران مشیر خارجہ نے چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارتی بیانات پر اظہار خیال کے بعد ایوان بالا کو بتایا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران مشیر خارجہ نے چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارتی بیانات پر اظہار خیال کے بعد ایوان بالا کو بتایا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا۔ وہ اس معاہدے کی بعض شقوں کی آڑ لے کر اس معاہدے کا غلط استعمال کرنے کی سوچ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی پوری تیاری کر رہے ہیں اور پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وہ اس حوالے سے ایوان کو تفصیلی آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply