بیلاروس کے وزیر تعلیم مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط کریں گے

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بیلاروس کے وزیر تعلیم یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اپنے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ منگل کو یہ بات بیلاروس کے ایک وفد نے وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران بتائی۔ ملاقات میں اس بات …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بیلاروس کے وزیر تعلیم یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اپنے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ منگل کو یہ بات بیلاروس کے ایک وفد نے وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران بتائی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ نمل یونیورسٹی میں بیلاروس کا کلچرل سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اس کلچرل سنٹر کا افتتاح 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply