اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ممتاز شاعر محسن بھوپالی کے انتقال پر گہر ے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محسن بھوپالی شاعری کی مختلف اصناف میں اپنی ایک منفرد شناخت کے حامل تھے اور قطعہ کہنے کے حوالہ سے ان کے کمال کی …
عرفان صدیقی کا محسن بھوپالی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ممتاز شاعر محسن بھوپالی کے انتقال پر گہر ے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محسن بھوپالی شاعری کی مختلف اصناف میں اپنی ایک منفرد شناخت کے حامل تھے اور قطعہ کہنے کے حوالہ سے ان کے کمال کی دنیا معترف ہوئی۔ ان کا انتقال علم و ادب کا ایک بڑا نقصان ہے ۔عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل دے۔








