کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں کا برسلز میں گول میز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جاری مظالم کے خاتمہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی معاونت کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں اراکین …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جاری مظالم کے خاتمہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی معاونت کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں اراکین قومی اسمبلی اعجاز الحق اور ملک عزیر خان نے یورپین انسٹی ٹیوٹ آف ایشیئن سٹڈیز کے زیر اہتمام برسلز میں منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے اداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے اراکین کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا۔ خصوصی نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ بحران کے حوالہ سے کہا کہ پرامن کشمیری اپنے رہنما برہان وانی کی شہادت کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور بھارتی افواج معصوم کشمیریوںکے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھرے والی بندوقوں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں معصوم کشمیری زخمی جبکہ کئی افراد اپنی بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کے دورہ کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے خلاف بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ یورپی یونین انسانی حقوق کی علمبردار ہے اور انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply