وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے یو ایس ایڈ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے اس موقع پر یو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ویلیم ہنمک اور سبکدوش ہونے والے یو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ڈونلڈ سیمپلر بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے ویلیم ہمنک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادی۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے یو ایس ایڈ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے اس موقع پر یو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ویلیم ہنمک اور سبکدوش ہونے والے یو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ڈونلڈ سیمپلر بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے ویلیم ہمنک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادی۔ انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ پاکستان کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے منصوبوں میں شراکت داری کرے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے لئے اپنے تعاون میں اضافہ بھی کرے۔ انہوں نے امریکی وفد کو عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے تحت علاقے میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply