اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا عرب ٹی وی کو انٹرویو

150

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے سرحد پارشیلنگ کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو بھی پکڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ایٹمی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیں