اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ایران اور سعودی عرب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان اس کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے ،ہم دونوں اسلامی برادر ملکوں کو سی پیک میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم اور دوست ممالک کو بھی خوش …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ایران اور سعودی عرب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان اس کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے ،ہم دونوں اسلامی برادر ملکوں کو سی پیک میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم اور دوست ممالک کو بھی خوش آمد ید کہیں گے کیونکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے ، سی پیک کے قلیل المدتی منصوبے 2017۔2018 جبکہ طویل المدتی منصوبے 2020ءتا 2030ءتک مکمل ہو جائیں گے۔ جمعہ کواے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی اتفاق رائے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔








