صدرآزاد کشمیر کا قومی یوتھ فیسٹیول کے اختتامی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پاکستانی نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے پار مقبوضہ کشمیر کے کشمیری نوجوانوں سے ڈیجیٹل رابطہ میں رہیں۔ جمعہ کو یہاں قومی یوتھ فیسٹیول کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ بنیادی طور پر یہ پاکستان کا …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پاکستانی نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے پار مقبوضہ کشمیر کے کشمیری نوجوانوں سے ڈیجیٹل رابطہ میں رہیں۔ جمعہ کو یہاں قومی یوتھ فیسٹیول کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ بنیادی طور پر یہ پاکستان کا مسئلہ ہے جو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو اس کا فریق تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کے بھارتی پروپیگنڈا کا خاتمہ کرے اور نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے یہ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کیلئے مقامی جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز مقبوضہ کشمیر کی گلیوں اور سڑکوں پر رائے شماری ہوتی ہے، کشمیری عوام بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی دہشت گرد نہیں بلکہ جدوجہد آزادی کا شہید ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply