اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستان کشمیرکاز کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حمایت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم …
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے،سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستان کشمیرکاز کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حمایت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ سرتاج عزیز نے دو ٹوک طور پر کہا کہ پاکستان تنازعہ کے حل تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تناﺅ کی صورتحال سے سفارتی ذرائع کے ذریعہ نمٹ رہا ہے تاہم وہ کسی بھارتی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔








