وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملک میں بے گھر معمر افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اولڈ ہومز کے قیام کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اور اس ضمن میں وہ ذاتی طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو”اے پی پی“ سے بات …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملک میں بے گھر معمر افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اولڈ ہومز کے قیام کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اور اس ضمن میں وہ ذاتی طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت بلاامتیاز تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہمی کیلئے انسانی حقوق کی ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ یہ کمیٹیاں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کام کریں گی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق موصول ہونے والے کیسز کو نمٹائیں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply