دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا

85

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پروزارت خارجہ‘ 8جولائی سے 27ستمبر تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے برہان وانی سمیت دیگر شہیداءاور زخمیوں ‘چھرے والی گن سے آنکھیں ضائع ہونے اور شدید زخمی ہونے والے کشمیری بچوں سمیت بھارتی افواج کی بربریت کا شکار ہونے والے کشمیریوںکی مکمل معلومات آفیشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اے پی پی سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے کشمیر ایشو کے حوالے سے اب تک ہونے والے واقعات کی تازہ ترین رپورٹ اپنی آفشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان تفصیلات میں جولائی سے 27ستمبر تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے برہان وانی سمیت دیگر شہیداءاور زخمیوں ‘چھرے والی گن سے آنکھیں ضائع ہونے اور شدید زخمی ہونے والے کشمیری بچوں سمیت بھارتی افواج کی بربریت کا شکار ہونے والے کشمیریوںکا مکمل ڈیٹا شامل ہوگا ۔انہوں نے بتا یا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان کی عوام اور حکومت اس مسئلے کو زندہ رکھیںگے اور عالمی برادری کو تازہ ترین صورتحال سے آگا ہ کرتے رہیں گے ۔