اسلام آباد/شیخوپورہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قطر کے ساتھ ایل این جی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ایل این جی کی سپلائی کا حجم 2.3 ملین ٹن تک بڑھا یا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ میں سوئی گیس سپلائی کی …
وفاقی وزیر برجیس طاہر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد/شیخوپورہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قطر کے ساتھ ایل این جی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ایل این جی کی سپلائی کا حجم 2.3 ملین ٹن تک بڑھا یا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ میں سوئی گیس سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے ساتھ ملک میں سوئی گیس کی سپلائی میں بہتری آئے گی اور لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی سپلائی سے ایک طرف تو انڈسٹری کو سستی گیس مہیا ہو رہی ہے جس سے پیداواری لاگت میں نمایاںکمی ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت سستی بجلی کی پیداوار کےلئے ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھر لگا رہی ہے اور 2018ءتک نہ صرف بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی میسر آئے گی جس سے زراعت اور انڈسڑی کے شعبوں کو بے پناہ فائدہ ہو گا۔








