اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان کے استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘ انہوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،کچھ لوگ ان پر بلا وجہ یلغار کرتے ہیں، کبھی پارلیمنٹ تو کبھی ان کی ذاتی رہائش گاہ پر حملہ آور ہوتے ہیں …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شاہ اللہ دتہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان کے استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘ انہوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،کچھ لوگ ان پر بلا وجہ یلغار کرتے ہیں، کبھی پارلیمنٹ تو کبھی ان کی ذاتی رہائش گاہ پر حملہ آور ہوتے ہیں ‘وہ دراصل وزیراعظم محمد نواز شریف پر نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کی خوشحالی پر حملہ آور ہوتے ہیں‘1947ءمیں کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں ان کا بنیادی حق دیا جائے گا مگر انہیں یہ حق آج تک نہیں دیا گیا، 1997ءتک پاکستان کی کوئی حکومت بھارت سے اس مسئلے کے حل کےلئے بات نہیں کر سکی ۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں جنگیں بھی لڑی گئیںلیکن بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لیے راضی نہ کیا جا سکا، 1997ءمیں جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے اس وقت کے بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو پاکستان بلایا اور مینار پاکستان گراﺅنڈ میں بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آمادگی ظاہر کی بلکہ یہ بھی کہا کہ میں پاکستان کی حقیقت کو بھی تسلیم کرتا ہوں، اس وقت بھارتی وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر کے لیے راضی کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ ہمارا آپکا ہم سب کا وزیراعظم محمد نواز شریف ہی ہے، اٹل بہاری واجپائی نے اس وقت یہ کہا کہ آنے والے سالوں میں مسئلہ کشمیر کو ضرور حل کروں گا تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو جنگوں اور نفرتوں سے بچایا جا سکے۔ وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے شاہ اللہ دتہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس وقت اقتدار سنبھالتے ہی یہ دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں بلکہ ان سے بھی بڑی کامیابی اس وقت حاصل کی جب انھوں نے تمام عالمی طاقتوں کے دباﺅ کو بالائے تاک رکھتے ہوئے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، مگر پھر اسی وزیراعظم کو اٹک جیل میں رکھا جاتا ہے، لانڈھی جیل میں بھیجا جاتا ہے یہاں تک کہ انھیں پاکستان سے ہی نکال دیا جاتا ہے ، کیوں ؟ ایسا وزیراعظم جو ملک کو تین بڑی کامیابیاں دلاتا ہے اسے اس کے بدلے میں اس وقت کا ڈکٹیٹر پرویز مشرف ملک سے باہر نکال دیتا ہے حالانکہ اس ڈکٹیٹر نے ملک کو سوائے دہشت گردی کے سوا اور کیا دیا ہے








