ایئرچیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔30ستمبر ( اے پی پی ) پاکستان ایئر فورس اور فلاحی تنظےم کی جانب سے کوئٹہ میں غریب اور مستحق افراد کے علاج معالجہ سمیت عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا ۔ جمعہ کو پی اے ایف سمنگلی بیس پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایئر چیف مارشل پاکستان ایئرفورس طاہر محمودبٹ تھے۔ تقریب میںچیف آف ایئر اسٹاف پاکستان ایئرچیف مارشل سہیل امان …

کوئٹہ۔30ستمبر ( اے پی پی ) پاکستان ایئر فورس اور فلاحی تنظےم کی جانب سے کوئٹہ میں غریب اور مستحق افراد کے علاج معالجہ سمیت عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا ۔ جمعہ کو پی اے ایف سمنگلی بیس پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایئر چیف مارشل پاکستان ایئرفورس طاہر محمودبٹ تھے۔ تقریب میںچیف آف ایئر اسٹاف پاکستان ایئرچیف مارشل سہیل امان ، شہید فلائیٹ لیفٹینٹ یونس حسین کی اہلیہ سمیت اعلیٰ سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں شہید فلائیٹ لیفٹینٹ یونس حسین شہید کے نام سے منسوب جدید طرز کے ہسپتال، اسکولز ٹریننگ سینٹرز سمیت عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔ ان منصوبوں سے ایئر فورس سمیت غریب اور مستحق افراد استفادہ کر سکیں گے۔ منصوبوں کاافتتاح سابق ایئر چیف مارشل طاہر محمود بٹ نے کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تعاون سے اجتماعی فلاحی منصوبوں کا افتتاح باعث فخر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply