ڈاکٹرملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات

اقوام متحدہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے سے تشدد کو ختم کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے جمعہ کو ملاقات کی۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق بان کی مون …

اقوام متحدہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے سے تشدد کو ختم کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے جمعہ کو ملاقات کی۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق بان کی مون نے کہا کہ وہ دو پاکستانی سپاہیوں کی اموات پر دکھی ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور مرحومین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اپنے بیانات اور اقدامات سے خطے اور بین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ انہوںنے سیکرٹری جنرل کو یہ بھی بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے پار سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے اور بھارت نے اپنے بیانات میں یہ تسلیم کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بحران کا خاتمہ اس لئے ضروری ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مسلسل نفی کر رہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ تفصیلی بریفنگ کے بعد سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں جن کا پاکستان کی جانب سے ہمیشہ استقبال کیا جاتا رہا ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ اس کی نفی کی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ بھارت کے عدم تعاون کے باعث پوری طرح کام نہیں کر رہا، اقوام متحدہ کا ملٹری مشن پاکستان کی جانب لائن آف کنٹرول پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب اس کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہا

مزید خبریں

Leave a Reply