اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ چینی وزیر خارجہ کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کی ایک بہترین …
وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز کی چین کے وزیر خارجہ کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ چینی وزیر خارجہ کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے ۔ پاکستان اور چین کے مابین ہر شعبہ میں تیزی سے بڑھتا ہوا تعاون دوطرفہ تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کی دوطرفہ عزم کا اظہار ہے ۔








