وفاقی وزیر پرویز رشید کا پنجاب پولیس کے میڈیاافسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہپاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس نے ملک کے امن و امان کےلئے بے شمار قربانیاں دیں، پولیس کی بروقت کارروائیوں سے عوام بہت سے دہشتگرد واقعات سے محفوظ رہے، شہید پولیس افسران اور اہلکاروں …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہپاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس نے ملک کے امن و امان کےلئے بے شمار قربانیاں دیں، پولیس کی بروقت کارروائیوں سے عوام بہت سے دہشتگرد واقعات سے محفوظ رہے، شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین اور سڑکوں کے ناموں کو ان سے منسوب کرنا چاہئے، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان پاکستان کو پرامن اور محفوظ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ ہفتہ کو پاکستان پیس کلیکٹیو کے زیر اہتمام پنجاب پولیس کے میڈیا سے متعلق افسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پنجاب ذوالفقار اور وزارت اطلاعات کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply