اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے مردان کورٹ دھماکہ کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور ایسے چار منصوبے ناکام بنانے پر انٹیلیجنس ایجنسی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے مردان کورٹ واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 2سمتبر کے مردان واقعہ میں 14 معصوم …
وزیراعظم کا انٹیلی جنس ایجنسی سے اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے مردان کورٹ دھماکہ کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور ایسے چار منصوبے ناکام بنانے پر انٹیلیجنس ایجنسی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے مردان کورٹ واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 2سمتبر کے مردان واقعہ میں 14 معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔تفتیش کے دوران دہشتگردوں کے چار مزید منصوبے بے نقاب ہونے سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں۔ وزیراعظم نے انٹیلی جنس ایجنسی کی محنت اور کارکردگی کو سراہا ہے۔








