وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا بری امام کمپلیکس کا دورہ، مزار پر فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو بری امام کمپلیکس کا دورہ کیا اور مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کمپلیکس کی توسیع کام کا معائنہ کیا اور فیز ون کے پہلے حصے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزار کے بیرونی منظرمیں بہتری آٰئی ہے اور انہوں نے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو بری امام کمپلیکس کا دورہ کیا اور مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کمپلیکس کی توسیع کام کا معائنہ کیا اور فیز ون کے پہلے حصے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزار کے بیرونی منظرمیں بہتری آٰئی ہے اور انہوں نے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیز ٹو کیلئے منصوبہ بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply