ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملکی اور غیر ملکی میڈیاکو ایل او سی سے متعلق بریفنگ

راولپنڈی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں اور اگر مسقبل میں بھارت نے کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے …

راولپنڈی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں اور اگر مسقبل میں بھارت نے کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ہفتہ کو ملکی اور غیر ملکی میڈیاکو لائن آف کنٹرول سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے پاکستان کی سرزمین پر بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو ایک بار پھر جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ بھمبر سیکٹر نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ 28اور29ستمبر کی رات ایل او سی پر سرجیکل سٹرائیک کا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں،جس کا بھارتی ڈی جی ایم اوز نے دعوی کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply